ETV Bharat / state

ترال: آنگن باڑی ورکرس کا خاموش احتجاج

آنگن باڑی کارکنان نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

tral
tral
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 10:45 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع بس اسٹینڈ کے قریب آنگن باڑی میں کام کر رہی درجنوں خواتین نے خاموش احتجاج کیا اور انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔

ترال: آنگن واڈی ورکرس کا خاموش احتجاج

آنگن باڑی میں عرصہ دراز سے کام کر رہی کارکنان نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی معمولی اجرت سے اپنے اہل خانہ کا ٹھیک ڈھنگ سے خیال نہیں کر پا رہی ہیں۔
ایک احتجاجی ورکر نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی انہوں نے اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دی اور وہ ہر محکمے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی رہیں لیکن جب ان کی تنخواہوں کی بات ہوتی ہے تو پھر انکے حق میں کوئی بات نہیں کرتا بلکہ ان سے صرف ڈیوٹی لی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب چونکہ ہماری اسٹیٹ یو ٹی میں تبدیل ہوگئی ہے لہذا ہمارے حق میں بھی اتنی تنخواہ دی جائے جتنی مرکز کے زیر اہتمام دہلی میں ہے تاکہ ہم بھی ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.