ETV Bharat / state

پلوامہ: بجلی محکمہ کی نجکاری کے خلاف اونتی پورہ میں احتجاج - Pdd employees protest

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں محکمہء بجلی کے ملازمین نے بدھ کے روز بجلی کی نجکاری سے متعلق حکومتی اعلان کے خلاف احتجاج کیا۔

بجلی محکمہ کی نجکاری کے خلاف اونتی پورہ میں احتجاج
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:21 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 9:53 PM IST

محکمہ بجلی کو پرائیویٹائزین کے منصوبہ کے خلاف اونتی پورہ ڈویژن میں بجلی ملازمین نے شدید سردی کے باوجود زور دار احتجاج کیا۔

اس دوران احتجاجی ملازمین 'بجلی محکمے کی نجکاری نہیں چلے گی' اور 'یہ فیصلہ نا منظور نا منظور' کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

بجلی محکمہ کی نجکاری کے خلاف اونتی پورہ میں احتجاج

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق احمد متو سینٹرل ممبر ایلکٹریکل ایمپلائز یونین نے بتایا کہ مرکزی حکومت بجلی محکمہ کی نجکاری چاہتی ہے جو ہم قطعاً برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ڈیلی ویجروں کی مستقلی کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہے اور جن کیجول ملازمین نے محکمہ کو اپنا خون دیا ہے ان کی مستقلی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔
ڈیلی ویجز یونین اونتی پورہ کے صدر معراج الدین نے بتایا کہ اگر سرکار نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.