پلوامہ: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر گذشتہ دنوں ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ ترال پر حاضری دی۔ خانقاہ میں عرس پاک کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع وہاں موجود ذمہ داروں نے موصوف کو شب خوانی اور تبرکات کی نشاندہی کے حوالے سے پروگرام کے متعلق جانکاری دی، مزید خانقاہ فیض پناہ ترال میں عالمی امن کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بعد ازاں الطاف ٹھاکر نے وہاں قائم لنگر کا جائزہ بھی لیا اور وہاں عقیدت مندوں سے بات کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے طعام کا انتظام ہوتا ہے۔ یہاں تقریباً سات ہزار لوگوں کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جب کہ پوری رات شب خوانی کا بھی اہتمام ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ کل یہاں محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدان رح کا عرس پاک منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے یہاں حاضری دی۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین کی سہولیات کے لیے معقول انتظامات کیے گیے ہیں اور بجلی اور پانی کی شکایات کا انہوں نے مسئلہ حکام سے اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ عرس شاہ ہمدان رحمتہ اللہ علیہ وادی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہاں ترال میں بھی اس حوالے سے بازاروں میں چہل پہل نظر آ رہی ہے۔ خانقاہ فیض پناہ ترال کی پرانی عمارت سنہ 1997میں خاکستر ہو گی تھی تاہم اب تک خانقاہ کی نئی عمارت مکمل نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
Altaf Thakur Visits Khankah Faizpanh الطاف ٹھاکر نے خانقاہ فیض پناہ پر حاضری دی
بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے ترال میں واقعہ حضرت شاہ ہمدان رحمتہ اللہ علیہ کے درگاہ خانقاہ فیض پناہ پر حاضری دی۔ Altaf Thakur Paid Obeisance at Khankah Faizpanh
پلوامہ: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر گذشتہ دنوں ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ ترال پر حاضری دی۔ خانقاہ میں عرس پاک کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع وہاں موجود ذمہ داروں نے موصوف کو شب خوانی اور تبرکات کی نشاندہی کے حوالے سے پروگرام کے متعلق جانکاری دی، مزید خانقاہ فیض پناہ ترال میں عالمی امن کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بعد ازاں الطاف ٹھاکر نے وہاں قائم لنگر کا جائزہ بھی لیا اور وہاں عقیدت مندوں سے بات کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے طعام کا انتظام ہوتا ہے۔ یہاں تقریباً سات ہزار لوگوں کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جب کہ پوری رات شب خوانی کا بھی اہتمام ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ کل یہاں محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدان رح کا عرس پاک منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے یہاں حاضری دی۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین کی سہولیات کے لیے معقول انتظامات کیے گیے ہیں اور بجلی اور پانی کی شکایات کا انہوں نے مسئلہ حکام سے اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ عرس شاہ ہمدان رحمتہ اللہ علیہ وادی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہاں ترال میں بھی اس حوالے سے بازاروں میں چہل پہل نظر آ رہی ہے۔ خانقاہ فیض پناہ ترال کی پرانی عمارت سنہ 1997میں خاکستر ہو گی تھی تاہم اب تک خانقاہ کی نئی عمارت مکمل نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
TAGGED:
Altaf thakur visits dargah