ETV Bharat / state

Hybrid Militant Arrested in Awantipora: اونتی پورہ میں مبینہ عسکریت پسند گرفتار

پولیس کے اونتی پورہ کے بیگنڈ علاقہ سے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ عسکریت پسند ممنوعہ عسکری تنظیم البدر سے وابستہ ہے۔ Hybrid Militant Arrested in Awantipora

suspected  hybrid militant arrested in awantipoar, police
اونتی پورہ میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 9:41 PM IST

اونتی پورہ: پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ممنوعہ عسکری تنظیم البدر سے وابستہ ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیاں کے مطابق سکیورٹی فورسز کو بیگنڈ، اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق ایک خاص اطلاع ملی جس کے بعد پولیس فوج کی 42 آرا آر اور سی آر پی ایف کی 130 بٹالین نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں ناکہ قائم کیا۔

چیکنگ کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ عسکریت پسند کی عامر احمد پرے ولد عبدالرشید پرے ساکن کشوا چترگام، شوپیاں کے طور پر ہوئی۔ ہولیس کے مطابق مشتبہ عسکریت پسند ممنوعہ عسکری تنظیم البدر سے ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مذکورہ ہائیبرڈ عسکریت پسند کے قبضے سے ایک پستول اور 4 پستول کے راؤنڈ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ وہیں ایس ایس پی اونتی پورہ نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.