ETV Bharat / state

DC Pulwama Press Conference: پلوامہ میں عیدالفطر کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی - عید کی تیاریاں پلوامہ میں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے عیدالفطر کے لیے انتظامات کے بارے میں ضلع میں متعلقہ محکموں کے ہمراہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں عید الفطر کے موقع پر عوام کو تمام تر سہولیات پہنچانے کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی۔Eid Arrangement Meeting in Pulwama

all-arrangements-done-for-eid-ul-fitr-in-pulwama-dc-pulwama
پلوامہ میں عیدالفطر کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی
author img

By

Published : Apr 30, 2022, 10:53 PM IST

پلوامہ: ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے پریس کانفرنس کے ذریعہ عیدالفطر کے لیے کے گئی انتظامات کے بارے میں عوام کو جانکاری دی۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں مختلف محکموں کے افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ میں عیدالفطر کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایس ای، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای، اے آر ٹی او، اے ڈی ایف سی ایس اور سی اے، تحصیلدار، ای او میونسپلٹیز اور دیگر لائن ڈپارٹمنٹس بھی موجود تھے۔

پلوامہ میں عیدالفطر کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

میٹنگ میں متعدد مسائل خصوصاً مقررہ جگہوں پر پانی کی فراہمی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، راشن کی مناسب فراہمی، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور نرخوں کی جانچ، جشن کے دوران مناسب صفائی ستھرائی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی نے ایف سی ایس اینڈ سی اے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید سے قبل راشن کی تقسیم کا عمل مکمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں بالخصوص دور دراز علاقوں میں کوئی بھی گھر راشن کے بغیر نہ رہے۔

انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایک موثر طریقہ کار وضع کریں تاکہ راشن اسٹورز پر کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے اور بغیر کسی پریشانی کے تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ بجلی اور پانی کی فراہمی کے سلسلے میں، ڈی سی نے جل شکتی اور پی ڈی ڈی سے کہا کہ وہ تمام علاقوں میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو تکلیف سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

ڈی سی نے افسران کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ مارکیٹ چیکنگ کو تیز کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگوں کو معیاری اشیاء حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ملیں۔ انہوں نے متعلقہ انفورسمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے کے لیے مٹن، چکن، فروٹ، سبزی، بیکری اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور نرخوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ڈی سی نے ضلع کی تمام جامع مسجدوں، عیدگاہوں اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.