ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے دُسو میں واقع انٹرنیشنل ٹریڈ سپائس پارک کے ای۔آکشن سنٹر کا آج ناظم زراعت نے باضابطہ طور افتتاح کیا ہے ان کے ہمراہ محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پروگرام میں زعفران اگانے والے کسانوں کی ایک اچھی تعداد نے بھی شرکت کی۔کسانوں نے اس سنٹر کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا ہے.
کسانوں نے کہا کہ اس سنٹر کے شروع ہو جانے سے انہیں بہترین مارکیٹ فراہم ہو جائے گا جس سے ان کی آمدنی میں اچھا اضافہ ہو سکتا ہے۔
کسانوں نے کہا کہ 'آج سنٹر کے شروع ہو جانے سے ان کے زعفرآن کی قیمت میں اچھا خاصہ اضافہ ہو گیا ہے اور انہیں اُمید ہے کہ آنے والے وقت میں انہیں اچھی قیمت حاصل ہو جائے گی۔'
ناظم زراعت سید الطاف اعجاز اندرابی نے کہا کہ 'اس سنٹر کے شروع ہو جانے سے زعفرآن اگانے والے زمینداروں کو بہت اچھا فاٸدہ ہو گا۔'
انہوں نے کہا 'آج تک کسانوں کو وہ قیمت نہیں ملتی تھی جو انہیں اس سنٹر کی وجہ سے مل جائے گی۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'سنٹر کے شروع ہونے سے خریداروں کو معیاری زعفرآن ملے گا جبکہ فروخت کرنے والوں کو اچھی قیمت ملے گی۔'
انہوں نے زعفران اگانے والے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اس پارک میں آکے اپنا زعفران فروخت کرے۔تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو جائے۔