ETV Bharat / state

Snowfall Aftermath برفباری کے بعد معمولات زندگی بحال ہو رہی ہے - برفباری معمولات زندگی بحال

گزشتہ روز ہوئی شدید برفباری کے بعد جنوبی کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں معمولات زندگی معمول پر آر ہے ہیں۔ Life back on track in tral after Snowfall

Snowfall Aftermath: برفباری کے بعد معمولات زندگی بحال ہو رہی ہے

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 5:13 PM IST

Updated : Jan 14, 2023, 8:03 PM IST

برفباری کے بعد معمولات زندگی بحال ہو رہی ہے

پلوامہ: وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں بھی گزشتہ روز ہوئی برفباری کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہوئی۔ تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔ ترال کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہوگئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں پانچ سے چھ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے برفباری کے فوراً بعد ہی اگرچہ ترال قصبہ کی اہم سڑکوں سے گزشتہ روز ہی برف صاف کی گئی تاہم کئی علاقوں سے لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے جن میں دودھ مرگ، کنگلورہ اور پانزو شاجن سڑکیں قابل ذکر ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق رابطہ سڑکیں بحال نہ ہونے کی وجہ سے جہاں لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں وہیں کئی علاقوں سے یہ شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ ابھی تک بجلی ابھی بحال نہیں ہوئی ہے۔

ادھر، سب ضلع اونتی پورہ میں بھی زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ سرینگر جموں شاہراہ پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔ دودھ مرگ، ترال کے رہنے والے محمد عبداللہ کھاری نامی ایک باشندے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے علاقے کی رابطہ سڑک ابھی تک بحال نہیں کی گئی ہے۔ چونکہ علاقے میں شدید برفباری ہوئی ہے جس کے سبب لوگ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اے ڈی سے ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’برفباری کے بعد ترال میں قریباً تمام اہم رابطہ سڑکوں پر سے برف صاف کی گئی ہے جبکہ بجلی بھی بحال کر دی گئی ہے تاہم کئی دیہات میں ابھی مقامی سطح پر فالٹ کی وجہ سے بجلی بند ہے اور آج شام تک ہر جگہ بجلی بحال ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترال کے سبھی دیہات کی اہم اور رابطہ سڑکوں پر سے شام تک برف صاف کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Tourists Enjoy Snowfall in Kashmir برفباری سے سیاح لطف اندوز

انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔‘‘

Last Updated : Jan 14, 2023, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.