جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پانپور میں آج کوروناوائرس سے متاثرہ 20 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ کیا گیا۔ ان مریضوں کے ٹیسٹ پہلے مثبت آئے تھے جس کے بعد انہیں چودہ دنوں تک نہامہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں قرنطین کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے تین بار مسلسل ان مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد انہیں آج اپنے اپنے گھروں کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔
اس دوران صحتیاب ہونے والے مریضوں سے کہا گیا کہ وہ گھر میں پھر سے چودہ دن تک قرنطینہ میں رہیں تاکہ وہ پوری طرح سے صحتیاب ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ مرکز میں رکھنے پر سرپنچ برہم
قرنطین میں رہنے والے مریضوں نے بی ایم او پانپور اور پرائمری ہیلتھ سنٹر نہامہ کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ان مریضوں کے لیے ہر طرح کی سہولیات میسر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے ان کی اچھی طرح سے طبی جانچ کی اور انہیں صحتیاب ہونے کے بہترین نسخے بتائے جس سے یہ تمام مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
بلاک میڈیکل افسر پانپور گلزار احمد نے کہا کہ 'بیس مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھیجنا ان کے لیے باعث مسرت بات ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ان مریضوں کو ہسپتال میں ایسا ماحول دے دیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔' انہوں نے کہا کہ 'اب ہیلتھ بلاک پانپور میں صرف چھ مثبت کیسز فعال ہیں اور وہ بھی جلدی ٹھیک ہو جائں گے۔