ETV Bharat / state

Mushaira in gangoo pulwama: برسوں بعد گانگو، پلوامہ میں حسینی مشاعرہ منعقد - دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ مشاعرہ

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی کشمیر کے گانگو، پلوامہ میں حسینی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

برسوں بعد گانگو، پلوامہ میں حسینی مشاعرہ منعقد

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 3:25 PM IST

برسوں بعد گانگو، پلوامہ میں حسینی مشاعرہ منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جہاں ہر برس محرم الحرام کے موقع پر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ ضلع کے گانگو امام باڑاہ میں مشاعرے کا انعقاد عمل میں لاتی تھی تاہم دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور بعد ازاں کورونا لاک ڈاؤن کے سبب یہ مشاعرہ منعقد نہ ہو سکا۔ تاہم اب چار برسوں کے بعد اس مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس سے گانگوہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ شعراء بھی خوش نظر آئے۔

حسینی محفل مشاعرہ میں ضلع پلوامہ کے علاوہ وادی کے مختلف علاقوں سے آئے شعراء نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر شیعہ اکثریتی علاقہ گانگو کے مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی اور سخن ور حضرارت کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر شعراء نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سمیت شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔ حسینی مشاعرہ میں تقریباً بیس شعراء نے شرکت کی اور اپنے منظوم کلام کے ذریعے شہداء کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: Hussaini mushaira in bijbehara: مراز ادبی سنگم کے زیر اہتمام حسینی مشاعرے کا اہتمام

مشاعرہ کے حاشیہ پر شعراء کرام نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی برسوں بعد ہمیں گانگو علاقے میں ایک مشاعرہ منعقد کرنے کا موقع ملا جس میں ہم سبھی نے امام عالمی مقام رضی اللہ عنہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی نوجوانوں کی جانب سے مشاعرہ کے انعقاد میں مدد کرنے پر پر انہوں نے نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ منتظمین کے مطابق اس طرح کی محافل سے نہ صرف حسینی مشاعرہ کے انعقاد کی روایت زندہ رہتی ہے بلکہ نوجوان نسل، جو سخن سے قربت رکھتی ہے، کو بھی ایک پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.