ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیر بصیر خان نے ترال کا دورہ کیا - غیر معمولی حفاظتی اقدامات

لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پیر کو پلوامہ کے سب ضلع ترال کا دورہ کرکے تعمیراتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیکر عوامی وفود سے ملاقات کی۔

ایل جی کے مشیر بصیر خان نے کیا ترال کا دورہ

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 6:33 PM IST

لیفٹینٹ گورنر (ایل جی) کے مشیر بصیر احمد خان نے مختلف محکموں کے سربراہان کے ہمراہ جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ کا دورہ کیا اور سب ضلع میں تعمیراتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔

مشیر نے ٹاؤن ہال ترال میں قریباً ایک درجن عوامی وفود سے ملاقات کی اور انکے مسائل بغور سننے کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ایل جی کے مشیر بصیر خان نے کیا ترال کا دورہ

مشیر برائے ایل جی کے ساتھ سٹیزن کونسل، سیول سوسائٹی، گجر بکروال طبقے سے وابستہ وفود، اسٹوڈنس ڈیلی گیشن اور سکھ برادری سے تعلق والے افراد نے ملاقات کی۔

اس دوران مقامی باشندوں اور مختلف وفود نے موصوف کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے میں جامع ترقی کو فروغ ملے گا۔‘‘

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکنوں اور وفود کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ترال بس اسٹینڈ میں انہدامی کارروائی کے دوران بے روزگار ہوئے دکانداروں کی بازآبادکاری کے حوالے سے احکامات صادر کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے درجنوں دکانداروں کو راحت نصیب ہوگی۔

گجر وفد کی قیادت کرنے والے عبد الوحید نے بتایا کہ مشیر موصوف نے انکے مسائل کے ازالے کے لیے صرف دس دن کی ڈیڈ لائن دی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ وہیں بعض ٹھیکہ داروں کے ایک وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات نہ دیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’بدقسمتی سے ہمیں اپنے جائز مطالبات کے لیے بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘

دریں اثناء ترال میں ایل جی کے مشیر کے دورہ کی نسبت سے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جس دوران راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.