ETV Bharat / state

'ضلع انتظامیہ اور امام و خطیب کا لوگوں سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل'

ضلع پلوامہ میں امام و خطیب اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اہلیانِ پلوامہ سے کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

ضلع انتظامیہ اور امام و خطیب کا لوگوں سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 9:49 PM IST

پلوامہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور امام و خطیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ اس کی وبا پر قابو پایا جا سکے۔

ضلع انتظامیہ اور امام و خطیب کا لوگوں سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل

امام وخطیب نے ضلع انتظامیہ سے بھی اس وبائی بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، تاکہ اس وبائی بیماری سے لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے اور اس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے تمام ضلع کی مسجد کمیٹیوں کے سربرہان سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز کے دوران سوشل ڈسپنسنگ اور ماسک کا استعمال کرے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3474 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اس کے علاوہ 26 اموات بھی ہوئی ہیں جوکہ رواں برس ایک ہی دن میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ انتظامیہ نے آج کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اس یونین ٹریٹری کے 11 اضلاع میں 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'لاک ڈائون' نافذ کیا ہے۔ جمعرات کی شام سات بجے نافذ کیا جانے والا یہ 'لاک ڈائون' پیر کی صبح سات بجے تک جاری رہے گا۔ جن اضلاع میں یہ 'لاک ڈائون' نافذ کیا گیا ہے ان میں سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، کولگام، پلوامہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، ریاسی اور ادھم پورہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.