ETV Bharat / state

ترال شکارگاہ میں برلب سڑک گندگی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی نے کئی مہینے پہلے علاقے میں کوڑے دان لگائے جو کہ بھرے ہوئے ہیں، تاہم محکمہ اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے، جس سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

Etv Bharat
ترال شکارگاہ میں برلب سڑک گندگی سے عوام پریشان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 6:08 PM IST

ترال شکارگاہ میں برلب سڑک گندگی سے عوام پریشان

ترال( پلوامہ):ایک طرف سرکار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا دعوی کر رہی ہے، وہیں دوسری جانب جنوبی قصبہ ترال سے چار کلومیٹر دور تاریخی سیاحتی مقام شکارگاہ کی خوبصورتی کو زک پہنچانے کی کوشش کئی عناصر کی طرف سے کی جارہی ہے۔ شکارگاہ ترال کے لوگوں نے سیاحتی مقام شکارگاہ کی طرف جانے والی رابطہ سڑک کے کنارے لوگوں کی جانب سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک پر موجود گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے وہ کافی پریشان حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بزرگوں کا باہر نکلنا محال بن گیا ہے،کیونکہ گندگی سے پیدا شدہ بدبو کے ساتھ ساتھ جنگلی جانوروں کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی نے کئی مہینے پہلے علاقے میں کوڑے دان لگائے جو کہ بھرے ہوئے ہیں، تاہم محکمہ اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے، جس سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے افسران سے مداخلت کی اپیل کر کے علاقے میں صفائی کا کام شروع کرنے کی گزارش کی ہے۔واضح رہے کہ دہی ترقی نے پوری وادی میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوڈے دان تقسیم تو کیے لیکن ان کوڑے دانوں سے کوڑا ہٹایا نہیں جاتا جس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ پروگرام بھی فیل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.