ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں نئی بگ ڈاڈسرہ سڑک پر پہلی مرتبہ میگڈمائزیشن شروع ہونے سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کام کا جائزہ لیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر کئی زمینداروں کی جانب سے اعتراضات کا ازالہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فاروق احمد کے ساتھ ساتھ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ Macadamisation of Road in Tral
وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی نے بتایا کہ ترال میں کئی اہم راستوں پر تارکول بچھایا گیا ہے۔ نئی بگ ڈاڈسرہ سڑک پر تارکول بچھانے کی عوام کی دیرینہ مانگ تھی، جو اب پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مجموعی ترقی کے لیے انتظامیہ کا تعاون فراہم کریں تاکہ علاقے میں تعمیر وترقی کا ہدف مکمل کیا جا سکے۔ Macadamisation of Road in Tral
یہ بھی پڑھیں:
Macadamisation of Road in Badasgam: کوکرناگ کے بدسگام میں برسوں بعد میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی