ضلع پلوامہ کے ٹاون ترال کو جازب نظر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی ترال نے آج ایک خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا۔
صفائی مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے ایگزیکٹو آفیسر ایم سی ترال منظور احمد کے ہمراہ ہری جھنڈی دکھا کر کیا ،جسکے بعد ترال بالا اور مشہور دلناگ پارک کی صفائی عمل میں لائی گئی جبکہ بازاروں میں صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:
'گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں جواں سال نوجوان کی ہلاکت سے دکھ پہنچا'
عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی ترال کی اس کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
وہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے بتایا 'صفائی کی اس خصوصی مہم کا مقصد ترال ٹاون کو ایک ماڈل ٹاؤن بنانا ہے۔ جس دوران پورے قصبے کی گلی کوچوں اور آبی ذخائر کی صفائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے ایپل کی کہ وہ ترال کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں۔