ETV Bharat / state

غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے مطابق سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری ایک سنگین مسئلہ ہے۔

employees absent
غیر حاضر ملازمین
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 7:43 PM IST

Updated : Apr 12, 2021, 8:48 PM IST

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے آج آری پل تحصیل کے اچانک دورے کے دوران تقریبا دو درجن ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر ان کی تنخواہوں کو بند رکھنے اور انہیں دو یوم کے اندر جواب دینے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

غیر حاضر ملازمین

تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر میں ملازمین کے بارے میں غیر حاضری کی شکایات کے بعد ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے آج آری پل تحصیل کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا جس، دوران محکمہ صحت، دہی ترقی اور محکمہ مال کے تییس 23 ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا جس کے بعد موصوف نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: گجر بستی گلشن پورہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات چیت میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری ایک سنگین مسئلہ ہے اور آج انھوں نے 23 ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر ان کی تنخواہ بند رکھنے اور ان کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کی نوٹس جاری کی گئی ہے جبکہ یہ مہم جاری رہے گی کیونکہ ملازمین کو اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے انجام دینی چاہیے۔

Last Updated : Apr 12, 2021, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.