ETV Bharat / state

پلوامہ: ترال بالا میں پانی کی قلت پر احتجاج

قدرتی آبی ذخائر سے مالا مال ہونے کے باوجود وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئے روز پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگ احتجاج کرتے رہتے ہیں۔

پلوامہ: ترال بالا میں پانی کی قلت پر احتجاج
پلوامہ: ترال بالا میں پانی کی قلت پر احتجاج
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 12:16 PM IST

گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے، ترال بالا کی آبادی نے پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے مرد و زن نے بتایا کہ ترال بالا علاقے میں گزشتہ پندرہ دنوں سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پلوامہ: ترال بالا میں پانی کی قلت پر احتجاج

انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی اور وبائی صورتحال میں بھی انہیں پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبائی صورتحال میں گھروں سے باہر نکلنے کی ممانعت کے باوجود انہیں پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے دور دراز علاقوں میں جاکر چشموں اور نالوں سے پانی حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ محکمہ سے بار بار رجوع کیے جانے کے باوجود انہیں پانی کی سپلائی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

مقامی آبادی نے محکمہ جل شکتی سے پانی فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.