ETV Bharat / state

ترال مارکیٹ چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:31 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں محکمہ امور صارفین نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو اشیا کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے نجات دلائی۔

ترال مارکیٹ چیکنگ
ترال مارکیٹ چیکنگ

وادی کشمیر میں کورونا وبا کے درمیان صارفین کو ناجائز منافع خوروں، گراں بازاری اور ذخیرہ اندوزی سے راحت دیتے ہو ئے محکمہ امور صارفین (پلوامہ) کی گشتی ٹیم نے جنوبی قصبہ ترال کے مختلف بازاروں میں معائنے کے تحت سبزی، گوشت، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر درجنوں دکانداروں کا چالان کر کے چار ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس دوران محکمہ امور صارفین نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔

محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ عنایت اللہ (کے اے ایس)کی ہدایت پر چیکنگ اسکواڈ جس کی قیادت عبدالرشید خان، نذیر احمد اور ثنا اللہ ڈار کررہے تھے نے صارفین کیلئے مناسب قیمتوں پر اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر یقینی بنانے کی غرض سے جنو بی قصبہ ترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

چیکنگ کے دوران ٹیم نے چندر گام، نور پورہ اور دیگر دیہات میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران درجنوں دکانداروں کو کاروباری اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پکڑا جو صارفین سے مقررہ داموں سے زیادہ نرخ وصول کررہے تھے۔

اس دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے مٹن ڈیلرز اور دکانداروں کو ذخیر اندوزی، گراں بازاری اور ریٹ لسٹ آویزان نہ رکھنے کے الزام میں ان کے خلاف کیس درج کئے۔

ترجمان کے مطابق اس کاروائی کے دوران 4000 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ گلی سڑی اور خراب سبزی بھی ضائع کی گئی۔

ان کاروائیوں کے دوران قصاب، دکانداروں اور سبزی و دودھ فروشوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ مقرررہ نرخ پر ہی صارفین کو چیزیں فروخت کریں۔

شیخ عنایت اللہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں پر اپنا سودا سلف خریدیں اور کسی بھی دکاندار ہول سیل ڈیلر، سبزی فروش اور قصاب کی جانب سے مُنہ مانگے دام بتانے پر فوری طور محکمہ کو اطلاع دیں تاکہ ایسے دوکانداروں کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے۔

انہوں نے مارکیٹ چکینگ اسکواڈ کو متحرک رہنے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ سختی سے نپٹنے کی ہدایت جاری کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.