ETV Bharat / state

Accident In Tral نودل ترال میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہلاک گیارہ زخمی - جموں و کشمیر پولیس

ترال کے نوڈل علاقہ میں جمعرات کی سہ پہر دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 5:45 PM IST

Updated : Aug 31, 2023, 7:49 PM IST

نودل ترال میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک درجن افراد زخمی

ترال پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ایک درجن افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوڈل ترال میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب وگنار اور ٹویرا کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے دونوں گاڑیوں میں سوار ایک درجن افراد زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے چھ کو سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔ اس دوران سرینگر ہسپتال پہنچے کے دوران ایک شخص نے دم توڑ دیا۔متوفی کی شناخت اسداللہ بٹ ولد غلم امحمد ساکن شریف آباد ترال کے بطور ہوئی۔

مقامی ذرائع نے زخمیوں کی شناخت تنویر احمد ساکن ترال ، راجا نور لہدا ساکن پنیر جاگیر ، رتبہ زہرا ساکن پنیر ترال، فیاض احمد ساکن شیر آباد، شوکت احمد بٹ ساکن ستوار، اقرا جان ساکن سید آباد ، بازلہ جان ساکن لال گام ، جاوید احمد ریشی لالپورہ، اقرا جان ساکن بہوہ اونتی پورہ ، طاریق احمد شریف آباد، بلال احمد بٹ ساکن ترال، فاروق احمد بٹ شریف آباد ترال کے بطور کی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد چھ زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Man Killed In Road Accident سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

اس حوالے سے انچارج بی ایم او ترال ڈاکٹر ظہور نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج معالجہ چل رہا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو سرینگر روانہ کیا گیا ہے جن میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2023, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.