جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک عام شہری ہلاک جبکہ ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجوانی کے مقام پر ایک اسکیوٹی پر سوار رٹھسونہ کے عبدالرزاق شاہ اور اسکے پیچھے بیھٹے بھوپپندر سنگھ کو مخالف سمت سے آرہے بائک سوار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
دونوں زخمیوں کو ترال کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہاں سے ڈاکٹروں نے عبدالرازق کو سرینگر منتقل کردیا، جہاں پر عبدالرازق زخموں کی تاب نہ لا سکے اور حقیقی خالق سے جا ملے۔