پلوامہ: ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی نے لٹریری فورم کے اشتراک سے مرحوم عبدالرحمن آزاد کے اعزاز میں گورنمنٹ بائزڈگری کالج پلوامہ ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا۔ ادبی تقریب میں مدعو کیے گئے مقامی قلمکاروں اور شعراء نے آزادؔ کی صحافتی اور ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران مرحوم کی سوانح حیات اور ادبی کارناموں پر مقالات پڑھے گئے۔ Literary event Held at Boys Degree College Pulwama
تقریب میں وادی کے نامور شعراء، قلمکاروں اور ادیبوں نے عبدالرحمن آزاد کی اردو اور کشمیری ادب کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی نثری و شعری خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایک مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مقررین نے عبد الرحمٰن آزادؔ کی ادبی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ادبی تقریب میں ڈگری کالج کے پرنسپل سمیت طلبہ نے بھی شرکت کی۔ Pulwama Literary Event
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے معروف مقامی شاعر غلام نبی آتشؔ نے آزادؔ کو بے لاگ و بے باک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’آزاد نے اردو اور کشمیری زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے اپنی زندگی وقف کی تھی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مروحم عبدالرحمن آزادؔ ایک معروف ادبی شخصیت تھی۔ وہ ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے سے تعلق رکھتے تھے انکے دونوں فرزندان - نذیر آزادؔ اور شکیل آزادؔ - بھی اپنے والد کی طرح اردو اور کشمیر زبان و ادب کے ساتھ والہانہ تعلق رکھتے رہیں۔ Abdul Rehman Azad Remembered during Literary Event in Pulwama