پلوامہ: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کابینہ کے وزیر برائے خوراک عمران حسین نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقہ اندروالی، سنگروانی کا دورہ کیا۔ Senior AAP leader Imran Hussain visits Pulwama عمران حسین نے دورے کے دوران تعلیمی نظام، اسکولوں کی خستہ حالی پر حیرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی کی حکومت آنے کے ساتھ ہی یہاں (جموں و کشمیر) کے تعلیمی نظام کو بہتر کیا جائے گا۔‘‘
عام آدمی پارٹی نے ڈور ٹو ڈور کمپین (گھر گھر مہم) کے تحت ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقہ اندروالی، سنگروانی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ دہلی حکومت کے کابینہ وزیر عمران حسین عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر کے الیکشن انچارج بھی ہے۔Senior AAP leader Imran Hussain on JK Govt Schools
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عمران حسین نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی دہلی میں سرکاری اسکولوں کو نجی اسکولوں سے بہتر بنایا ہے جبکہ ملکی سطح کے مسابقہ جاتی امتحانات سمیت مقابلوں میں دہلی کے طلبہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کے گورنمنٹ اسکولوں میں بچوں کو بہتر تعلیم نہیں مل رہی، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔‘‘AAP Door to Door Campaign
حسین نے مزید کہا کہ ’’جموں وکشمیر میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کے بعد ہم یہاں کے تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں گے، ساتھ ہی یہاں کی عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔‘‘ انہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: AAP Leader and Sarpanch Ayan Malik Visits Gulabgarh: عآپ رہنما و سرپنچ ایان ملک نے گلاب گڑھ کا دورہ کیا