ETV Bharat / state

MD JJM jointly Called A Meeting:پلوامہ میں جل جیون مشن سے وابستہ محکموں کی میٹنگ

author img

By

Published : May 30, 2023, 2:04 PM IST

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن غلام نبی ایتو نے مشترکہ طور پر جل جیون مشن سے وابستہ محکموں کی میٹنگ طلب کی اور ضلع کاموں کا جائزہ لیا۔

پلوامہ میں جل جیون مشن سے وابستہ محکموں کی میٹنگ منعقد کی گئی

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن غلام نبی ایتو نے مشترکہ طور پر جل جیون مشن سے وابستہ محکموں کی میٹنگ طلب کی اور ضلع کاموں کا جائزہ لیا۔ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پائپ نیٹ ورکس، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس، اوور ہیڈ ٹینک اور بورویل سمیت جاری کاموں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

میٹنگ کے دوران مختلف امور بشمول ہر گھر جل سرٹیفیکیشن نابارڈ فنڈڈ اسکیموں، پانی کے معیار کی نگرانی کے حوالے سے جانکاری حاصل کی گئی۔ میٹنگ میں چیف انجینئر جل شکتی ، چیف انجینئر آر اینڈ بی اور ضلع کے دیگر افسران نے شرکت کی اور کچھ عوامی مندوبین نے بھی آر اینڈ بی کے چیف انجینئر سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر آر اینڈ بی رفیق نے کہا کہ امسال ضلع پلوامہ میں محتلف اسکیموں کے تحت 135 کلومیٹر رابطہ سڑکوں پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے سڑکوں کی کشادگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہجہاں ضرورت ہے وہاں سڑکوں کو کشادہ کیا جائے گا اور اسکیم کے تحت کام کرنا ہوگا اس کے لئے بھی زمین دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ اور باروسو علاقے میں دو ٹرانزٹ کیمپ بننے رہے ہے جس میں ایک میں 627 فلیٹس بن رہے ہیں جبکہ دوسرے میں 470 کے قریب فلیٹس بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیتپورہ والا ٹرانزٹ کیمپ 92 کروڑ روپے کی لات سے تعمیر کیا جائے گا جبکہ بارسو ٹرانزٹ کیمپ 52 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا ان دونوں کاموں کو ایلیٹ کیا گیا ہے اور اس طرح کے پروجیکٹ سے واقعات کی ڈیولپمنٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں:Jammu Bus Accident جموں سڑک حادثے پر منوج سنہا کا اظہار رنج و غم

وہی اس موقع پر چیف انجینئر جل شکتی سنجیو ملہوترا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت کچھ مسائل تھے جن کو ہم نے اس میٹنگ میں حل کیا جبکہ انتظامیہ کی نوٹس میں ان مسائل کو لایا گیا۔ کچھ مسائل تھے جس میں ٹھیکیداروں کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان میں تاخیر ہورہی تھی اب ان مسئلہ کو حل کیا گیا اب جلدی ہی کام ختم کیا جائے گا۔ مقامی لوگ چیف انجینئر آر اینڈ بی سے اپنے درپیش سے آگاہ کیا جس پر چیف انجینئر نے مواقع پر ہی ان کے مسئلہ کو حل کیا جس پر انہوں نے چیف انجینئر کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.