پلوامہ: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ٹاؤن سے قریبا نو کلومیٹر دور برنواڈ، بٹ نور کی بستی آج کے اس جدید دور میں بھی رابطہ سڑک کی سہولیات سے محروم ہے۔ رابطہ سڑک کی محرومی کے سبب بٹ نور میں رہائش پزیر آبادی کا زمینی رابطہ بیرون دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ علاقے کے باشندوں کو پکی سڑک تک پہنچنے کے لیے روزانہ تین کلومیٹر پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے جو طلباء، بیماروں اور عمر رسیدہ لوگوں کے لیے سوہان روح بنا ہوا ہے۔ A Hamlet in Tral without Road Connectivity
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ’’جدید دور کے باوجود سڑک رابطہ نہ ہونے سے لوگوں کو نا قابل بیاں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘ لوگوں نے مزید کہا کہ انہیں معمولات زندگی گزارنے کے لیے شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ گاؤں کے لوگوں کو اشیاء ضروریہ لانے کے لیے گھوڑوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ South Kashmir Hamlet without Road Connectivity
مقامی لوگوں کے مطابق ’’ترال میں ہر جگہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا لیکن بٹ نور کا یہ علاقہ تاحال سرکاری نظروں سے اوجھل ہے۔‘‘ برانواڈ بٹ نور کی آبادی نے علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ Bhat Noor Tral without Road connectivity