مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گڈ گورنینس پروگرام کے سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت آج ضلع کے قصبہ پانپور کے چندہارا گاوں میں ایک پروگرم منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام محکموں کے افسروں کے علاوہ عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔پروگرام کا افتتاح تحصیلدار پانپور زبیر احمد بھٹ نے کیا ۔
پروگرم کے دوران متعلقہ علاقے کے لوگوں نے مختلف مطالباتو مساٸل آفسروں کے سامنے رکھے، مقامی باشندوں کی جانب سے پانی،بجلی،اسکولز اور سڑک علاہ دیگر مسائل سے افسران کو واقف کرایا ۔جس پر انہیں یہ یقین دلایا گیا کہ انکے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔
تحصیلدار پانپور نے بتا کہ گڈگورنینس پروگرام کے تحت آج انہوں نے لوگوں کے مختلف مساٸل سنے،جس کے بعد انہوں نے لوگوں کو یہ یقین دلایا کے ان کے مطالبات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔انہوں نے کہا اس طرح کے پروگرامز سے دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔
پروگرام کے آخر پر تحصیلدار پانپور نے ایک اسپورٹس ایونٹ کا افتتاح کیا اور شجرکاری مہم کے تحت کئی پودے بھی لگائے۔
مزید پڑھیں:Water Scarcity in Budgam بڈگام کے متعدد دیہات میں پانی کی شدید قلت