ETV Bharat / state

Enrollment Drive جموں وکشمیر میں سرکاری اسکولز کی جانب سے چلائی جانے والی مہم اختتام پذیر - جموں و کشمیر حبر

کاکاپورہ میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر ہوا ہے جس کی وجہ سے پرائیوٹ اداروں کو چھوڑ کر بچے سرکاری اسکولز میں داخلہ لے رہے ہیں۔

مہم اختتام پذیر
مہم اختتام پذیر
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:07 PM IST

مہم اختتام پذیر

مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر میں گزشتہ دو سالوں سے محکمہ تعلیم کی جانب سے(Enrollment drive) ناموں کے اندارج کے سلسے میں مہم چلائی جارہی تھی۔ اس مہم کے تحت خطہ کے مختلف علاقوں میں سرکاری اسکولز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی جانب سے ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،اور وہ بچے جو ابھی تک حصول تعلیم کے لئے اسکولز یں داخلہ نہ لئے ہوں انہیں سرکاری اسکولز میں داخلہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔یہ مہم اگرچہ دس روز تک جاری رہا،تاہم آج ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں محکمہ تعلیم سے وابستہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر بچوں نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری اسکول کاکاپورہ سے ایک ریلی نکالی جو کاکاپورہ مارکیٹ سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ بوائز مڈل سکول تک پہنچی۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس (Enrollment drive )کا انعقاد زونل انجکشن افسر کاکاپورہ نے کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کا اندارج سرکاری اسکولز میں کرانا تھا۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر ہوا ہے جس کی وجہ سے پرائیوٹ اداروں کو چھوڑ کر بچے سرکاری اسکولز میں داخلہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ Enrollment drive دس دن سے جاری تھی جس کا مقصد تھا کہ سرکاری اسکولوں کی جانب بچوں کو راغب کرنا تھا۔

اس موقع پر جنوبی اضلاع کے محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا ہم ہر لحاظ سے مقابلے کرنے کے لئے تیار ہیں جبکہ اس وقت سرکاری اسکولز میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:Notices Pasted Around Boys School بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کے اطراف نوٹس چسپاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.