جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گلزارپوہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 45 برس کے شحص جس کی شناحت منظور احمد وانی ولد غلام قادر وانی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔
مذکورہ شخص تین بچوں کا باپ ہے اور لکڑی کا کاروبار کرتا تھا۔
اس کی اہلیہ کے مطابق وہ 25 مارچ کو ڈیوٹی پر تھی جب کہ اس کے بچے اسکول گئے تھے جبکہ شوہر گھر میں ہی تھا۔
انہوں نے کہا کہ شوہر نے مجھے کئی بار فون کیا اور جب میں گھر پہنچی تو وہ گھر میں نہیں تھا۔
بیوی نے جب ان کو فون کیا تھا تو شوہر نے کہا کہ وہ بجبہاڑہ گیا ہوا ہے اور مزید کہا کہ میں 10منٹ میں گھر پہنچ جاؤں گا لیکن تب سے لے کر آج تک وہ گھر ہی نہیں آیا ہے۔جس کے بعد ان کا فون نہیں لگا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے تاہم ابھی تک ان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اب انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے شوہر کی تلاش کرنے میں مدد کریں۔