ETV Bharat / state

پلوامہ: نجی اسکول میں زیر تعلیم 7 طلبہ کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 4:00 PM IST

وادی کشمیر کےمختلف مقامات پر کئی پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کے لئے کمیونٹی کلاسز شروع کیے گئے ہیں، تاہم کورونا مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر کمیونٹی کلاسز پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

پلوامہ کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم 7طلبہ کورونا سے متاثر

ضلع پلوامہ میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ضلع کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم 7 طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد انتظامیہ نے اسکول کو عارضی طور بند کرنے کے احکامات صادر کیے۔

چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک نجی اسکول کے 7 طلبہ کووڈ متاثر پائے گئے، طلبہ کو قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دینے کے علاوہ اسکول انتظامیہ سے فی الحال اسکول بند کرنے کو کہا گیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے دیگر پرائیویٹ اسکول انتظامیہ سے کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

سی ای او نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو بند کر دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے افسران نے اسکول انتظامیہ، جن میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، سے کمیونٹی کلاسز بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سب ضلع ہسپتال ترال میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

دریں اثناء، محکمہ صحت کی جانب سے نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ سمیت عملہ کے نمونے کورونا تشخیص کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔

وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر کئی پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کے لئے کمیونٹی کلاسز شروع کیے گئے ہیں، تاہم کورونا کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر کمیونٹی کلاسز پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.