ETV Bharat / state

آوارہ کتوں کے حملے میں 6 سالہ بچے کی موت - آوارہ کتوں کے حملوں

ضلع پلوامہ میں آوارہ کتوں نے حملہ کر کے ایک 6 سالہ بچے کو ہلاک کر دیا۔

آوارہ کتوں کے حملے میں 6سالہ بچے کی موت
آوارہ کتوں کے حملے میں 6سالہ بچے کی موت
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 5:34 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پنگلنہ علاقہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 6 سالہ معصوم بچے کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ پنگلنہ سے تعلق رکھنے والا اظہر احمد راتھر ولد منظور احمد راتھر اپنے دوستوں کے ہمراہ نزدیکی علاقے میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران اچانک کتوں نے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

آوارہ کتوں کے حملے میں 6سالہ بچے کی موت

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی باشندوں نے بچے کو کتوں کے حملے سے چھڑا کر اسے فوری طور اسپتال پہنچایا۔ تاہم اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

معصوم بچے کی موت کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ ’’بچے کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جس کے بعد بچے کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں؛ 'طلبا اور اساتذہ کے لئے کووڈ ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھی جائیں'

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس طرح کے واقعات علاقے میں پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کے حملوں میں بچوں اور بزرگوں سمیت خواتین بھی شدید زخمی ہو چکی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہروں اور قصبہ جات سے لاکر آوارہ کتوں کو رات کے دوران ہمارے علاقے میں کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اب تو دن میں بھی گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.