جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں ایک 40 سالہ شخص نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس نوجوان کی شناخت جاوید احمد وگے ساکنہ آرام پورہ سڈکو کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جاوید احمد وگے نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ Suicide in Pulwama
وہیں اطلاع ملتے ہی شخص کو فوری طور پر قریبی یسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مزکورہ شخص پیشہ سے دوکاندار تھا اور وہ اپنے ہی علاقے میں دکان چلا رہا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Soldier Shoots Self Dead: رامبن میں فوجی جوان کی مبینہ خود کشی