پلوامہ: وادی کشمیر میں خودکشی کے رجحان میں تیزی کے ساتھ اضافہ درج کیا جا رہا ہے جس پر سماجی و مذہبی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ضلع پلوامہ میں رواں ماہ اپنی نوعیت کے دوسرے واقعے میں جمعرات کو برن پتھری، ترال میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس نے لاش کا فوری طور اپنی تحویل میں لیکر معاملہ درج کر دیا۔
32سالہ شخص کی لاش برآمد ہونے کے خبر پھیلتے ہی برن پتھری علاقہ غم میں ڈوب گیا۔ علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی ماتم کرنے لگیں۔ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ متوفی کی شناخت کی 32سالہ فرید احمد گوجر ولد غلام گوجر کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Suicide Case In Tral ترال میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
معلوم ہوا ہے کہ فرید مزدوری کر کے اپنے اور اہل خانہ کے نان شبینہ کا انتظام کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو بھی ترال کے بنگہ ڈار علاقے میں ایک نوجوان کی مبینہ طور خودکشی کے سبب موت واقع ہو گئی تھی۔