اطلاعات کے مطابق ترال میں آگ کے ایک ہولناک واقعے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین مکانات خاکستر ہو گیے ہیں جسکی وجہ سے متاثرہ کنبے عید کے دن آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کو زرائع سے معلوم ہوا کہ آج دوبجکر پندرہ منٹ پر نورپورہ ترال میں عبد لرشید بٹ ولد محمد اکرم اور فاروق احمد بٹ کے مکانات سے اچانک آگ نمودار ہوئی، جسکے بعد مقامی لوگوں اور فایر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی بروقت کاروائی سے آگ کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی تاہم آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے۔ بسیار کوششوں کے باوجود آگ کو قابو کرنے میں دقتیں پیش آئیں اور آگ نے دو نزدیکی مکانات کو بھی اپنے زد میں لایا اور اسطرح لاکھوں روپے مالیت کی پراپرٹی آگ کے شعلوں کی نزر ہوئ اس موقع پر متاثرین کی خواتین بلک بلک کے آنسو بہا رہی تھیں۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے