جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پریچھو علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو اہلکاروں زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے فوراً بعد علاقے کی طرف مزید فورسز کو روانہ کیا گیا ہے۔
اور پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔