ضلع پلوامہ اور ضلع شوپیان میں سات زور کے بعد موبائل فون سروسیز کو بحال کیا گیا تھا اور آج ان دو اضلاع میں آٹھ روز بعد ٹو جی انٹرنیٹ خدمات بھی بحال کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خزب المجاہدین کے کمنڈار کی ہلاکت کے بعد وادی میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی۔
وادی کے ضلع پلوامہ اور شوپیان کے علاوہ باقی اظلاع میں موبائل وائس کالنگ سروس بحال کر دی گئی تھی لیکن ان دونوں اظلاع میں بھی موبائل سروس سات روز کے بعد بحال کردیے گئے تھے اور آج آٹھ روز کے بعد ٹو جی انٹرنیٹ خدمات بھی بحال کردئے گئے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے سبب طالب علموں کو پہلے ہی کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب ٹوجی انٹرنیٹ کے بحال ہونے سے ان کی مشکلات میں کچھ کمی ضرور واقع ہوگی۔