ETV Bharat / state

ترال علاقے کیلئے چوبیس سڑکیں منظور: الطاف ٹھاکر

بی جے پی جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ آئندہ برس ترال علاقہ میں سڑکوں کے جال کو مزید بڑھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت 2024 میں 24 بڑی سڑکوں کو تعمیر کیا جائے گا۔PMGSY roads For tral

altaf-thakur
الطاف ٹھاکر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 5:47 PM IST

ترال( پلوامہ): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا ترال علاقہ 2024 میں ایک بڑی تبدیلی کا گواہ بننے کے لئے تیار ہے، کیونکہ پردھان منتری کی گرامین سڑک یوجنا (PMGSY) کے تحت 24 سڑکوں کو منظوری دی گئی ہے۔

سینئر بی جے پی لیڈر اور پارٹی کے جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ سڑکوں کی ترقی ترال کے لوگوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور ایل جی منوج سنہا کی کوششوں کی وجہ سے ترال کو بڑے پیمانے پر سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

الطاف ٹھاکر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترال پہلی بار سال 2023 میں 24 بڑے سڑکوں کے پروجیکٹوں کی تعمیر کا مشاہدہ کرے گا جن میں لام سے گجرسرن، لورگام کلپاڈن ، گلشن پورہ سے سسپاڈی ، حاجن سے ریٹیناڈ ، واگڈ سے ناگہ ناڈ زیزبل شامل ہیں۔ ستورا سے بنگیدار درگڈ ، نارستان سے مجہ دجن ، ستورا حاجن روڈ پرونی گام ، قابل ذکر ہیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ سال 2024 میں ترال میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت شروع کیے جانے والے دیگر سڑک پروجیکٹوں میں نور پورہ بنگام تا سیل استان پورہ، ترال مندورہ سے رزاق شاہ محلہ، کارمولہ سے بنگہ پل، کرمولہ سے باغندر ، پنیر سے کاٹھواڈ ، کارمولہ سے کھاشڑی ، کارمولہ سے زوپانناڈ ، کرمولہ شتلن ، اوری گنڈ سے زاجہ کھوڈ ، کارمولہ سے برینواڈ اور ناگبل برین پتھری سے چن پاڈن ،ترال کہلیل براستہ. پاڈی بل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی لیڈر نے پی ایم مودی، مرکزی وزیر نتن گڈکری، ایل جی منوج سنہا کے علاوہ پی ایم جی ایس وائی کے عہدیداروں کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سڑکیں لوگوں کے بہتر معیار زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٹھاکر نے کہا کہ ترال علاقے میں ان سڑکوں کا خواب ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس سے لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.