ETV Bharat / state

Awantipora Police Solved Burglary Cases مال مسرقہ سمیت دو نقب زن گرفتار

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 7:46 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں چوری کے 2 معاملات حل کرتے ہوئے دو نقب زنوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مال مسرقہ سمیت دو نقب زن گرفتار، اونتی پورہ پولیس

پلوامہ: اونتی پورہ پولیس نے چوری کی 2 واردات حل کرکے جرائم میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ مال (زیورات) برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Burglary Cases Solved in Awantipora

ضلع پلوامہ کے پولیس اسٹیشن کھریو کو اشفاق مجید ڈار ساکنہ لدھو، کھریو اور غلام حسن شیخ ساکنہ کھڑو کی جانب سے تحریری شکایات موصول ہوئیں تھی جس میں شکایت کنندگان نے ان کے رہائشی مکانات واقع لدھو اور کھریو میں طلائی زیورات چوری ہونے کی شکات درج کی تھی۔ پولیس سٹیشن کھریو نے متعلقہ معاملات کے تحت دونوں شاکایات درج کرکے طور طور تفتیش کا آغاز کیا۔ Awantipora Police Arrested two Burglars

اونتی پورہ پولیس کے مطابق دوران تفتیش جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جدید تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے سخت کوششیں کی گئیں، جن میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس کے مطابق جرائم کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت مختار احمد بٹ ولد ولی محمد بٹ ساکنہ مغل باغ، وانپوہ، اننت ناگ اور طارق احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ بنگڑار، اننت ناگ کے طور پر کی ہے۔ Two Burglars Arrested by Awantipora Police

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے 8 لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات بر آمد کر لیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.