ETV Bharat / state

Bharat Darshan Tour: پلوامہ میں طلبہ ’بھارت درشن ٹور‘ پر روانہ - پلوامہ

سی آر پی ایف 182بٹالین نے پلوامہ کے دس طلبہ کو چھ روزہ بھارت درشن ٹور پر روانہ کیا۔ CRPF Organised Bharat Darshan Tour

a
a
author img

By

Published : May 5, 2023, 11:51 AM IST

پلوامہ میں طلبہ ’بھارت درشن ٹور‘ پر روانہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے سولس انٹرنیشنل ہائی اسکول، پلوامہ، کے منتخب طلباء کے لیے ’’بھارت درشن ٹور‘‘ کا اہتمام کیا۔ ضلع پلوامہ کے باصلاحیت طلبہ کو ماضی کے فنون، ثقافتی و تاریخی مقامات اور ’’ایک بھارت شریسٹھ بھارت‘‘ کا مشاہدہ کرانے کی غرض سے چھ روزہ بھارت درشن ٹور کا انعقاد کیا ہے۔ منتظمین کے مطابق تعلیمی لحاظ سے یہ ٹور کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان کے مطابق ’’ٹور سے طلبہ وقت کی اہمیت کو سمجھ کر اسے صحیح استعمال کرنا سیکھیں گے۔‘‘

اس موقع پر 182 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران طلبہ نے سی آر پی ایف کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مزید ٹور منعقد کیے جائے چاہیے تاکہ وادی کے طلبہ کو وادی سے باہر جانے کا موقع ملے اور وہ بیرون دنیا سے واقف ہو سکیں۔ سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر، دیپک دوندیال، نے جھنڈی دکھا کر طلبہ کو ٹور پر روانہ کر دیا۔ سی آر پی ایف افسران کے مطابق چھ روزہ ٹور کے دوران طلباء دہلی اور جے پور میں تاریخی مقامات اور قومی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کریں گے۔ وہیں طلباء اس دورے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ ٹور میںہائی اسکولکے 10 بچوں اور ایک استاد کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں یونٹ افسران کی موجودگی میں روانہ کر دیا گیا۔

ٹور پر روانہ ہونے سے قبل منعقدہ تقریب کے دوران سی آر پی ایف کے عہدیداروں نے طلباء کو بھارت درشن ٹور کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ یہ پروگرام سی آر پی ایف کے سویک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ افسران کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف کی جانب سے اس طرح کے کئی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مستقبل میں بھی سویک ایکشن پروگرام کے تحت اس طرح کے پروگرامز جاری رکھے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.