پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گیارہویں جماعت کا ایک طالب علم اپنے رہائشی مکان میں پھانسی کے پھندے پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے ملواری، نیوا علاقے کے رہائشی ایک 18 سالہ نوجوان، جو گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا، نے جمعرات کو مبینہ طور پر گھر میں پنکھے سے لڑک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ 18 year old Youth Allegedly Committed Suicide
کمرے میں پنکھے سے لٹکتے دیکھ کراہل خانہ نے نو عمر طالب علم کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ادھر، پلوامہ پولیس نے المناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے قانون کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ Class XI Student Suicide in Pulwama