ETV Bharat / state

Youth Drowned in Pulwama: پلوامہ میں 17 سالہ نوجوان غرقاب - نوجوان رمبی آرہ دریا میں ڈوب گیا

ضلع پلوامہ کے آلیپورہ لاسی پورہ علاقے میں ایک 17 سالہ نوجوان رمبی آرہ دریا میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔ نوجوان کی لاش برآمد کرنے کے لیے پولیس اور مقامی لوگوں کی کوششیں جاری ہیں۔ Youth Drowned in Pulwama

17-year-old-boy-drowned-while-bathing-in-pulwama-rambi-ara-search-going-on
پلوامہ میں 17 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب گیا
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 9:01 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آلیپورہ لاسی پورہ علاقے میں ایک 17 سالہ نوجوان رمبی آرہ دریا میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ بجے کے قریب الیپورہ اور اس کے متصل علاقوں سے لڑکے رمبی آرہ دریا میں نہانے کے لیے جاتے ہیں۔ آج ایک 17 سالہ نوجوان نہانے کے دوران دریا میں ڈوب گیا۔ اگرچہ مقامی لڑکوں نے مذکورہ نوجوان کو بچانے کی کوشش کی تاہم تیز پانی کے بہاؤ نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

مقامی لوگ اور پولیس اہلکار لاش دریا سے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت شاہد رشید آلی ولد عبدالرشید آلی ساکن آلیپورہ لاسی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا کہ مذکورہ نوجوان 12ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ Youth Drowned in Pulwama

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.