سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے پچھلے کئی برسوں سے روپوش دس ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوئے ملزمان کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔انہوں نے کہاکہ سخت کوششوں کے بعد خصوصی ٹیم نے پچھلے بیس برسوں سے روپوش دس ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس نے گرفتاری شدگان کی شناخت منظور گنائی ولد عبداللہ گنائی ، بشیر گنائی ولد عبدالحد ، عزیز بخشی ولد نبر بخشی ، گلزار شیخ ولد مہدا شیخ ، مشتاق احمد لون ولد عبداللہ لون ساکنان دربگان راجپورہ ، جاوید احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن باغات برزلہ حال ڈانگر پورہ نوگا م، عبدالحمدی پرے ولد غلام احمد پرے ساکن پنڈت پورہ بالہ ٹنگمرگ، مشتاق احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن جاگیر پاری گام ، عبدالحمید بٹ ولد ولی بٹ ساکن ٹینہ پونہ پلوامہ اور محمد افضل ملک ولد عبدالرحیم ملک ساکن یوگر گنڈ نیوا کے بطور کی ہے۔
مزید پڑھیں: Absconder Arrested in Rajaouri: راجوری میں برسوں سے مفرور ملزم گرفتار
موصوف ترجمان کے مطابق گرفتا رشدگان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی جارہی مہم کا مقصد لوگوں کو جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔