پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ تعلیمی زون میں محکمہ یوتھ سروسزز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے مختلف کھیل مقابلے منعقد کیے گئے، اس دوران متعدد سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے درمیان کبڈی، کھو کھو اور کرکٹ کے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر اسکولی طلباء و طالبات نے تحصیل منڈی میں کھیل کا میدان نہ ہونے کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ یوتھ اینڈ سروسسز کی جانب سے اگرچہ اسکولی بچوں کے درمیان کھیل کود کا اہتمام کیا جاتا ہے، مگر منڈی تحصیل میں کھیل کا میدان نہ ہونا یہاں کے بچوں کے لیے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ ان میں کھیل کود کے حوالے سے کافی زیادہ قابلیت ہے مگر کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پونچھ کے میدانوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔Inter School Matches In Mandi
ساتھرہ تعلیمی زون کے زیڈ آر پی شالو کمار نے انٹر اسکول کھیل مقابلوں کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محکمہ یوتھ اینڈ سروسسز کی جانب سے انٹر اسکول کھیل مقابلوں کو منعقد کروانے کے احکامات صادر کیے گیے تھے، جس کے تحت انہوں نے تعلیمی زون ساتھرہ کے بیس سے زائد اسکولی طلباء و طالبات میں کھو کھو کبڈی کیرم اور کرکٹ کے میچیز کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی انجام دینے والے بچوں کو ضلع سطحی کھیل مقابلوں میں جگہ ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دو سال بعد اسکولی بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتھرہ زون میں کھیل کا میدان نہ ہونا بچوں کی گیمز کو کافی متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کو منڈی تحصیل کھیل کا میدان بنوانے کی سفارشات کریں گے تاکہ بچوں کو کھیل کود میں کوئی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔