ETV Bharat / state

پونچھ: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 2:44 PM IST

Updated : Oct 19, 2021, 3:15 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں عیدگاہ چوک کے نزدیک پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پونچھ: سڑک حادثہ میں 28 سالہ شخص ہلاک، بھائی زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں عیدگاہ چوک کے نزدیک گذشتہ شب ایک سڑک حادثے میں 28 سالہ ایک نوجوان ہلاک جبکہ اس کا چھوٹا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں عیدگاہ چوک کے نزدیک پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو بھائی زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے فوری طور ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ میں 33 سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

متوفی کی شناخت 28 سالہ سکھ ویندر سنگھ ولد چرن سنگھ ساکن دارا دولن، پونچھ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہوئے دوسرے شخص کی شناخت منوج سنگھ ولد چرن سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Poonch Encounter: پونچھ میں انکاؤنٹر کے بعد سرچ آپریشن جاری

اس ضمن پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2021, 3:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.