ETV Bharat / state

Bear Attack In Mandi منڈی کے چھمبر کناری میں ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی - ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی

پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی اور دورداز علاقہ چھمبر کناری میں ریچھ کے اچانک حملہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔

منڈی کے چھمبر کناری میں ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی

author img

By

Published : May 22, 2023, 7:26 PM IST

منڈی کے چھمبر کناری میں ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی اور دورداز علاقہ چھمبر کناری میں ریچھ کے اچانک حملہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی نوجوان کی شناخت اشفاق احمد ولد غلام نبی عمر قریب 22 برس ساکنہ چھمبر کناری کے بطور ہوئی ہے۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے سڑک تک لایا۔ جہاں سے نوجوان کو بزریعہ ایمبولینس غلام احمد میموریئل سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا۔ جہاں سے اسے مزید بہتر علاج کے لیے راجا سکھ دیو ہسپتال پونچھ ریفر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھمبر کناری سے کھیت تک ہمیں اس زخمی نوجوان کو لاتے ہوئے قریب تین گھنٹے کا وقت لگ گیا۔ ان کہنا تھا کہ اگر اس علاقہ میں سڑک کی سہولیات ہوتی تو زخمی نوجوان کو جلد سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جاسکتا تھا لیکن افسوس کے اس ترقی یافتہ دور جدید میں بھی ہم لوگ سڑک کی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک واقعہ نہیں بلکہ ایسے کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جس دوران سڑک نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کی اموات بھی واقع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہو یا سیاسی رہنما ہمارے اس علاقہ کی جانب کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔ جس کی بدولت آج بھی ہم زمانہ قدیم کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے یہاں کے لوگوں نے یہ طے کیا ہے کہ آئیندہ کسی بھی انتخابات میں حصہ لینے سے مکمل طور پر بائکاٹ کیا جائے گا‌ تاہم اگر انتظامیہ چھمبر کناری کی اس محصور عوام کو سڑک کی سہولیات سے فیض یاب کرے گی تو ہم رائے دہندگی میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bear Attack in Pulwama ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی

انہوں نے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ و بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے جلد از جلد سڑک کے کام میں سُرت لا کر عوام کو سڑک کی سہولیات سے فیض یاب کرے تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں کو راحت کی سانس مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.