ETV Bharat / state

Blood Donation Camp: عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ - عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پرخون کا عطیہ کمپ

بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے بتایا کہ چند روز قبل بڈھا امرناتھ منڈی میں اور آج سب ضلع اسپتال منڈی میں عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بارے مں آگاہ کیا گیا۔ اور نوجوان طبقہ سے کہا کہ وہ اپنا خون اپنی مرضی سے اپنی طاقت کے مطابق عطیہ کریں۔ تاکہ اس خون کو کسی بھی حادثے کے وقت کسی کی جان بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پرخون کا عطیہ کمپ

author img

By

Published : May 9, 2023, 10:55 AM IST

عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پرخون کا عطیہ کمپ

منڈی: عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر غلام احمد میموریل سب ضلع اسپتال منڈی میں خون کے عطیہ کا کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فوجی جوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے وقت ہیلتھ انتظامیہ ان کا خون استعمال میں لا کر انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے بتایا کہ چند روز قبل بڈھا امرناتھ منڈی میں اور آج سب ضلع اسپتال منڈی میں عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بارے مں آگاہ کیا گیا۔ اور نوجوان طبقہ سے کہا کہ وہ اپنا خون اپنی مرضی سے اپنی طاقت کے مطابق عطیہ کریں۔ تاکہ اس خون کو کسی بھی حادثے کے وقت کسی کی جان بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:NIA Raids In JK وادی کے مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

انہوں نے انڈین آرمی کے جوانوں کی جانب سے خون کا عطیہ دیے جانے پر اس اقدامات کی سرہانہ کرتے ہوئے ان شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے خون عطیہ کیمپوں میں بڑھ چڑھ کر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اور خون کا عطیہ کر کے قیمتی جانوں کو زیاں ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوں۔ اس خون کو بلڈ بنک پونچھ میں جمع رکھا جائے گا۔ جہاں کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں مستحق مریض یا کسی حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے زخمی کو بروقت مہیا کر کے جان بچائی جائے گی۔ اس کے علاوہ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی اور گرلز ہائیر سکینڈری منڈی میں بھی جانکاری پروگراموں کا اہتمام کرکے کے بچوں کو عالمی یوم ریڈ کراس کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.