ETV Bharat / state

بالاکوٹ کی ترقی کے لئے وؤٹ کریں: سائقہ خان - سڑک، تعلیم طبی سہولیات

تحصیل مہنڈر کے بالاکوٹ سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب میں حصہ لینے والی امیدوار نے عوام سے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

congress leader Khan
سائقہ خان
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 7:11 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل مہنڈر کے بالاکوٹ سے ضلع ترقیاتی کونسل میں حصہ لینے والی کانگریس امیدوار سائقہ شریف خان نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ عوام کی خوشحالی اور بالاکوٹ کی تبدیلی کے لئے اس انتخاب کا حصہ بنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقہ بالاکوٹ کی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے سرحدی کشیدگی کا شکار ہے۔ میں یہاں کے لوگوں کے تحفظ کے لئے بنکر تعمیر کروا کر یہاں کے عوام کو تحفظ فراہم کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کا مستقبل تبھی روشن ہوسکتا ہے جب اس علاقے کے بچے اعلی تعلیم سے آشنائی حاصل کریں گے۔ میں یہاں کے بچوں کی تعلیم کا معقول انتظام کروں گی، تاکہ یہاں کے بچے پرامن طریقے سے تعلیم حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: چار روز تک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا

انہوں نے اپنے منشور کو عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ پانی، بجلی، سڑک، تعلیم طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ کسانوں کی بہتری و خوشحالی کے لئے کام کرونگی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام تر چیزیں تبھی ممکن ہوسکتی ہیں، جب آپ اپنا قیمتی وؤٹ دے کر مجھے اس قابل بنائیں گے اور مجھے خدمت کا موقع عنائت کرو گے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی وؤٹ ان کے حق میں ڈال کر کامیاب بنائیں اور اپنے اور علاقے کے مستقبل کو سنواریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.