جموں :جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں بھی وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے ۔ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ جہاں جہاں ضرورت پڑے گی وہاں وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔VDC Members Provided Arms
ایس ایس پی پونچھ نے جمعے کے روز پونچھ کے دور افتادہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر وی ڈی سی ممبران، سابق فوجیوں اور عام شہریوں سے ملاقات کی۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایس ایس پی نے بتایا کہ پونچھ میں بھی وی ڈی سی ممبران کو نیا اسلحہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو فعال بنایا جارہا ہے۔
اُن کے مطابق مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران اہم مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی ضرورت پڑے گی ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کو اسلحہ دیا جائے گا۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ۔
مزید پڑھیں: CRPF Reached Rajouri پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں راجوری پہنچ گئیں
ایس ایس پی نے کہاکہ لوگوں کو افواہوں پر کان نہیں دینا چاہیے بلکہ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری گاؤں میں شہری ہلاکتوں کے بعد خط پیر پنچال میں وی ڈی سی ممبران کو فعال کرنے اور اُنہیں جدید اسلحہ سے لیس کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
(یو این آئی)