ETV Bharat / state

Mission Indradhanush Vaccination پونچھ میں تین مرحلوں میں بچوں کے ویکسینیشن کا اعلان - vaccination will be done in three phases

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے سب ضلع اسپتال میں مشن اندرادھنش کے زیراہتمام ویکسینیشن مہم کی شروعات کی گئی ہے جہاں پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔

Mission Indradhanush Vaccination
Mission Indradhanush Vaccination
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 12:55 PM IST

پونچھ میں پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہے

منڈی، پونچھ: پونچھ صحت عامہ کو بہتر بنانے کی طرف ایک قدم اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر یاسین محمد چودھری نے انتظامی سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم بھوپندر کمار کی رہنمائی میں RFWC پونچھ میں مشن اندرا دھنش 5.0 کا آغاز کرتے ہوئے بچوں اور حاملہ خواتین کی ویکسینیشن کا آغاز کیا۔ اس کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ دوپہر کو راجہ سکھ دیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اندرا دھنش 5.0 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انیس الطاف نبی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انیس الطاف نبی نے کی۔ ذوالفقار احمد اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جب کہ ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کا پہلا دور 7 سے 12 اگست تک چلے گا۔ اس کے بعد دوسرا راؤنڈ 11 ستمبر سے 16 ستمبر تک اور تیسرا راؤنڈ 9 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک چلے گا۔ اس دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو جو کسی بھی وجہ سے ویکسینیشن سے محروم رہ گئے ہیں، کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس مہم کا مقصد ہر قسم کی ویکسین لگا کر مختلف بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان کے ہاتھوں مرکز کے زیرانتظام یو ٹی جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے علاقہ منڈی میں موجود سب ضلع اسپتال میں مشن اندرادھنش کے تحت ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اس دوران بلاک میڈیکل افسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی دیگر ڈاکٹروں کے بشمول پیرا میڈیکل اسٹاف بھی یہاں موجود رہا۔ اس دوران "نوزائیدہ" تا "05" سال کے بچوں اور حاملہ خواتین کو ویکسینیشن کی خوراک دی گئی۔ بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس دوران بچوں و حاملہ خواتین کو ویکسینیشن کی خوراک لگائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ مہم سات اگست سے چودہ اگست تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.