نمائندے کے مطابق مینڈھر سے کوٹیاں جا رہی ایک گاڑی لوہر کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بچائو کارروائی کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور زخمیوں کو سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔
معالجین کے مطابق زخمی افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔