منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے سیڑھی خواجہ لیفٹ کے دوردراز اور پہاڑی علاقہ بننی کے وارڈ نمبر 5 میں گزشتہ دنوں سے ہو رہی شدید بارشوں کے سبب زمین کھسکنے کی وجہ سے قریب دو رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زمین کھسکنے سے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ چکی ہے، جس کو لیکر متاثرہ خاندان اور مقامی لوگ پر یشان ہوئے ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ افراد اور مقامی لوگوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بارشوں کے دوران زمین کھسکنے کی وجہ سے رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا ہے اور اس پسی کی زد میں قریب دس رہائشی مکانات آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں زمین کھسکنے کی وجہ سے لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے اور لوگ اب اپنوں گھروں میں جانے سے خوف محسوس کر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زمین کھسکنے کی وجہ سے دیگر مکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سے زمین کھسکی ہے اس کے اطراف و اکناف سے باقی کی زمین بھی دن بدن کھسک رہی ہے اور آئندہ بارش ہوئی تو یہ پورا علاقہ کھسک جائے گا جس کی وجہ سے اس کی زد میں آنے والے قریب دس رہائشی مکانات منہدم ہو جائے گے اور محلہ جات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور لوگوں کے لیے خاطر خواں انتظام کرین تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔متاثرہ لوگوں نے نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سمیت ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ٹیم تشکیل دیں جو علاقہ کا معائنہ کریں اور نقصان کا تخمینہ لگائے اور متاثرہ کے لیے امداد کے لیے اقدامات اٹھائے۔
مزید پڑھیں: Landslide in Poonch: لینڈ سلائیڈنگ سے دو رہائشی مکانوں کو شدید نقصان