جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گھنیتر گاؤں میں ہفتے کی شام ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے پونچھ کے راجا سکھ دیو سنگھ ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
اطلاع کے مطابق سنیچر کی شام دو نوجوان پونچھ سے ساوجیا جارہے تھے تبھی گھنیتر میں موٹرسائیکل کا توازن بگڑ گیا اور موٹرسائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جس میں امتیاز احمد ولد جمال دین چھمبر کناری ساوجیا رہائشی اور محمد عارف ولد رفیق شدید زخمی ہوئے۔