ETV Bharat / state

Two militants killed in Balakote پونچھ میں دراندازی کوشش ناکام، دو عسکریت پسند ہلاک - فوج کی جانب سے بڑی کاروائی

بھارتی فوج نے آپریشن بالاکوٹ شروع کیا اور بالاکوٹ،ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش میں فوج نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔Two militants killed in J&K’s Balakote

سامان بر آمد
سامان بر آمد
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 9:21 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر ضلع پونچھ کے بالا کورٹ سیکٹر میں دراندازی کی نقل و حرکت دیکھی گئی ،جس کے بعد فوجی جوان متحرک ہوئے اور علاقہ کی چھان بین کر نے لگے۔تھوڑی دیر کے بعد بارودی سرنگ کی وجہ سے ایک زوردار دھماکہ ہوا ،بتا یاجارہا ہے کہ یہ دھماکہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کی وجہ سے کیا گیا تھا، اس کے بعد فوجی جوانوں کو نقل و حرکت نظر آئی، جس کے بعد انہوں نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر گولیاں چلانی شروع کردی۔مذکورہ علاقہ جنگل سے بھرا ہوا ہے،اس کے علاوہ کان کنی بھی کی جاتی ہے۔Army's big action in the valley, two militants killed

فوجی جوانوں کی جانب سے مذکورہ علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی لی گئی تو اس دوران دو لاشیں بر آمد کی ہویں،اس کے علاوہ فوجی جوانوں نے مذکورہ مقام سے اسلحہ، میگزین، گولہ بارود اور دیگر جنگی ساز وسامان بر آمد کئے۔ فوج نے اب تک دو میگزینوں اور 21 راؤنڈز کے ساتھ ایک اے کے 47 رائفل، ایک ترمیم شدہ اے کے 56 رائفل، ایک میگزین اور پانچ راؤنڈ گولیوں کے ساتھ ایک چینی پستول، دو چینی ہینڈ گرنیڈ اور دو ہائی ایکسپلوسیو آئی ای ڈ اور ایک موبائل فون برآمد کیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل 29 دسمبر 2022 کو کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات الرٹ دستوں نے لائن آف کنٹرول کے اس پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے تین عسکریت پسندوں کو نقل و حرکت ہوئے دیکھا تھا،جس کے بعد فوجیوں کی جانب سے گولی باری گئی،تاہم عسکریت پسند جنگل میں فرار ہوگئے تھے۔

بعد ازاں 30 دسمبر 2022 کو مذکورہ علاقے کی تلاشی کے نتیجے میں تھیلے برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ اشیاء میں دو پستول، تین میگزین، پستول کے 24 راؤنڈ، AK-47 کے 30 راؤنڈ، نائٹ ویژن چشمیں، خنجر، سردیوں کے کپڑے، ربڑ کے دستانے اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:Infiltration Bid Foiled In Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک، آپریشن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.